ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی چھ ریاستوں میں ریلی کریں گے،اترپردیش،بنگال میں بڑی مہم

مودی چھ ریاستوں میں ریلی کریں گے،اترپردیش،بنگال میں بڑی مہم

Thu, 28 Mar 2019 01:46:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :27 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات میں مخالف پارٹیوں کے سخت چیلنج اور ایک ایک سیٹ حاصل کرنے کی ضرورت کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے انتخابی حکمت عملی بنانے والوں نے اترپردیش ،مہاراشٹر ،بہار اور مغربی بنگال میں خوصی مہم کا خاکہ تیار کیا ہے۔ان چاروں ریاستوں میں کل 210لوک سبھا سیٹیں آتی ہیں۔اترپردیش میں 80،مہاراشٹر میں 48،مغربی بنگال میں 42 اور بہار میں 40لوک سبھا سیٹیں ہیpں۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق نریندرمودی اترپردیش میں کم از کم 20ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ بہار اور مغربی بنگال میں 10۔10ریلیاں کریں گے۔مہاراشٹر میں 10سے 12ریلیاں کرنے کا منصوبہ ہے جہاں بی جے پی کو شیوسینا کے ساتھ مل کر 2014 جیسی کامیابی حاصل کرنے کی امیدہے۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی جمعرات کو جموں و کشمیر ،اتراکھنڈ اور اترپردیش میں ان کے علاوہ جموں ،ردرپور اور میرٹھ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔میرٹھ کی ریلی آٹھ لوک سبھا علاقوں پر مشتمل ہے جن کیلئے پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاجاچکا ہے۔ان سیٹوں پر پہلے مرحلے میں 11اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔جموں میں دوسرے مرحلے میں 18اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ اودھم پور میں 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔مسٹر مودی 29مارچ کو اڈیشہ کے کورا پٹ ،تلنگانہ کے محبوب نگر اورآندھرا پردیش کے کرنول میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔


Share: